تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باسکٹ بال / کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :جونیئر کٹیگری مقابلے بنوریہ باسکٹ بال کلب نے برنس روڈ جیم خانہ باسکٹ بال کلب کو 39-37سے شکست دیدی

کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :جونیئر کٹیگری مقابلے بنوریہ باسکٹ بال کلب نے برنس روڈ جیم خانہ باسکٹ بال کلب کو 39-37سے شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جونیئر کٹیگری مقابلے میں بنوریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال جیم خانہ باسکٹ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 37کے مقابلے میں 39باسکٹ بال پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے سیدی 20،محمد علی 10اور اوبے خان نے 7جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے رافع صلاح الدین 9،مظہر شوکت9،حارث شاہد8اور محمد اسلم نے 5پوائنٹس اسکو ر کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،راحیل خان اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،طارق حسین اور راج کمار تھے ۔