تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / شوٹنگ بال کھیل کے فروغ میں سرگردان افراد خصوصاً ایسوسی ایشن کے ذمہ دران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں

شوٹنگ بال کھیل کے فروغ میں سرگردان افراد خصوصاً ایسوسی ایشن کے ذمہ دران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) سابق قومی شوٹنگ بال لیجنڈ پلیئر قاضی نیاز علی نے کہاکہ سندھ کا روایتی اور غریبوں کا کھیل شوٹنگ بال کے فروغ میں سرگرداں افراد اور ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ،شوٹنگ بال کھیل سندھ کا روائتی کھیل ہونے کے ساتھ غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کے حصول کا ذریعہ بھی ہے ، سندھ سمیت ملک بھر میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے لئے میری تمام تر کاوشیں کھیل اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ حاصل رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے موقع پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،قومی شوٹنگ بال پلیئر قمر السلام پیارے بھائی ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ یونین کمیٹیز کی سطح پر کراچی میں شوٹنگ بال کورٹ آباد کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے لئے تمام کلبوں اور ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کیا جائیگا ۔انہوں نے یوم کشمیر پر شوٹنگ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کورنگی اور کامیابی پر واحد اسپورٹس کلب کو مبارکباددی ۔