تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / سرفراز احمد نے اہل خانہ کے ہمراہ بیٹے کی دوسری سالگرہ کی تقریب ، ممتاز شخصیات کی شرکت

سرفراز احمد نے اہل خانہ کے ہمراہ بیٹے کی دوسری سالگرہ کی تقریب ، ممتاز شخصیات کی شرکت

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اہل خانہ کے ہمراہ بیٹے کی دوسری سالگرہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں کی۔ اس موقع پر شہر کی مشہور شخصیت نے بھی شرکت کی۔ سالگرہ کا کیک سرفراز احمد اور ان کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے بیٹے کے ہمراہ کاٹا۔ سرفراز احمد کے بیٹے کی سالگرہ میں معروف کامیڈین عمر شریف، اداکارہ اور میزبان ساحر لودھی، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑی عماد وسیم، بابر اعظم، امام الحق، عثمان شنواری اور انوار علی نے شرکت کی۔ تقریب میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ندیم عمر بھی موجود تھے، جب کہ شوبز اور سیاسی شخصیات نے بھی تقریب کو چار چاند لگائے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے کرکٹرز کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔