تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / ٓ فٹبال : آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری ٹورنامنٹ ،بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ اور نوشکی فٹبال کلب نے اپنے میچز جیت لیئے

ٓ فٹبال : آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری ٹورنامنٹ ،بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ اور نوشکی فٹبال کلب نے اپنے میچز جیت لیئے

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز ) بلو موومنٹ فٹبال کلب نوابشاھ کے زیر اہتمام میونسپل ہائی اسکول اسٹیڈیم میں جاری نواں آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچز فیصلہ کن ثابت ہوئے ،نوشکی نے فردوس کلب نواب شاھ کو 0-1،بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ نے ینگ آزاد کلب کراچی کوباآسانی 0-5 سے زیر کیا ، نوشکی اور فردوس کلب نواب شاھ کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ رہا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے فراز نے میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے دوسرے ہاف میں اسکور کرکے نوشکی کو 0-1سے کامیابی سے ہمکنار کیا ،بلوچستان یونائیٹڈ نے یکطرف مقابلے کے بعد ینگ آزاد کراچی کو 0-5سے زیر کیا ،جبار نے وقفے سے قبل دو گول اسکور کئے اس طرح دوسرے آف میں ندیم ،قیوم اور زمان نے ایک ایک گول اسکور کیا ،ریفریز ،اکبر دوست ، عبدالباقی ، نظر خان ،جھانگیر خان جاوید بنگش اورمیڈٰیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے