تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / ٹینس : بولیواڑمال ٹینس چیمپیئن شپ،شہزاد احمد ،اسماعیل قاضی،،مومینہ خان ،حبیب علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لئے

ٹینس : بولیواڑمال ٹینس چیمپیئن شپ،شہزاد احمد ،اسماعیل قاضی،،مومینہ خان ،حبیب علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لئے

حیدرآباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز۔عامر کفایت سے ) ڈسٹرکٹ حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے ذیر اہتمام حیدرآباد جیم خانہ ٹینس کورٹ پر منعقدہ پہلی بولیواڑمال نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ میں شاندار کھیلوں کے مقابلے جاری،انڈر 10کوالیفائی راونڈ میچز میں شہزاد احمد نے خضیر ایاز کو 4-0,4-0سے ،اسماعیل قاضی نے میمون عامر کو 4-0,4-0سے،مومینہ خان نے محمد علی حیدر کو 4-0,4-0سے ہرادیا، انڈر 14کے سنگلز کے پہلے راونڈ میں حبیب علی نے عمیر راجپر کو 6-4,6-3سے،محمد احمد اللہ نے اسماعیل قاضی کو 7-5,4-6,6-4سے،مینر درباری نے ثنااللہ کو 6-2,6-7,6-0سے،حسنین خرم نے مصطفی حیدرکو 6-4,6-4سے شکست دی، مین سنگلز پہلے راونڈ میں حیدر خان نے امان اللہ (بدین)کو6-3ریٹائرڈ،مین سنگلز کے دوسرے راونڈ میں نور مصطفی (کراچی) نے اسد بچانی کو 7-6,6-1سے،انس خان نے عبدالصمد آریجو کو6-1,6-4سے، ععباد سرور خان(کراچی) نے بلال خان کو 6-2,6-4سے،نادر بچانی نے ذیبد گل کو6-3,6-4سے ہرادیا، جونیئر 18پہلے راونڈ میں محمد علی (کراچی ) نے شہزاد بچانی کو 6-0,6-0سے ،جبکہ کوارٹر فائنل میں صمد آریجو نے رشید شبیر کو 6-1,6-0سے شکست دی،چیمین شپ کا باقاعدہ افتتاح آج شام 4بجے ہوگا تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر حیدرآباد بریگیڈئر حفیظ اللہ خان ہوں گے میچز کے موقع پر محمدخالدرحمانی،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد ارشاد علی مخدوم ،محمد سرور، شبیر گل، رفیع درباری ، محمد قمر، عامر کفایت اور دیگر موجود تھے ۔