تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / کر کٹ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ(کل)پیر کو دبئی میں کھیلا جائیگا

کر کٹ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ(کل)پیر کو دبئی میں کھیلا جائیگا

دبئی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ(کل)پیر کو دبئی میں کھیلا جائیگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1سے برابر ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ (کل)پیر گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا۔اگر پاکستان ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو گرین شرٹس آئی سی سی ویمن چمپئن شپ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ جائیگی۔یاد رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی ۔