تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / کر کٹ : پی سی بی کے ملازمین و کوچز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کام نہیں کرسکیں گے

کر کٹ : پی سی بی کے ملازمین و کوچز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کام نہیں کرسکیں گے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ملازمین و کوچز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کام نہیں کرسکیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے شروع ہورہا ہے، اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ آئندہ سال جب پانچواں ایڈیشن ہوگا تو پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ ملازمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے کوچز لیگ کیلئے کام نہیں کرسکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اگلا اجلاس 6 اپریل کو رکھا گیا ہے جس میں پی ایس ایل میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی، اس وقت پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود سمیت کئی ریجنل کوچز مختلف فرنچائزوں کے ساتھ منسلک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا کہ بورڈ کے ملازمین کو کسی بھی فرنچائز کیلئے کام کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے چوںکہ پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے میں اب ایک ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے، اس لیے فرنچائز کیلئے کام کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ بات شدت سے زیر بحث آئی ہے کہ اگر پاکستان ٹیم اور ریجن کے کوچز ہی فرنچائز کیلئے بھی کام کریں گے تو دیگر بے روزگار کوچز کو کہاں موقع ملے گا؟