تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ کے سپر سکس مرحلے کا آغاز اولمپیئن قمر ابراھیم کی ہیٹ ٹرک، پاک ویٹرنز یلو نے حیدرآباد ویٹرنز کو چار گول سے ہرادیا

عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ کے سپر سکس مرحلے کا آغاز اولمپیئن قمر ابراھیم کی ہیٹ ٹرک، پاک ویٹرنز یلو نے حیدرآباد ویٹرنز کو چار گول سے ہرادیا

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز )پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ کے سپر سکس مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے روز پاک ویٹرنز یلو اور شیروانی موٹرز ویٹرنز کلب کی کامیابی، پاک ویٹرنز ریڈ اور حیدرآباد ویٹرنز کو شکست کی خفت اٹھانا پڑی۔سابق انٹر نیشنل کھلاڑی احسان محمد خان دونوں میچوں کے مہمان خصوصی تھے جن کا تعارف ٹیموں سے کروایا گیا۔ اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جاری ویٹرنز لیگ میں گذشتہ شب کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک ویٹرنز یلو نے مد مقابل حیدرآباد ویٹرنز کو 4-0 سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپیئن قمر ابراھیم نے ہیٹ ٹرک اسکور کی انہوں نے تیسرے ، 15 ویں اور 18 ویں منٹ میں گیند کو جال کی نذر کرکے یہ کانامہ انجام دیا جبکہ محمد یوسف نے دوسرے منٹ میں اپنی ٹیم کا پہلا اسکور کیا، چاروں گول رائٹ آئوٹ محمد علی خان کے خوبصورت پاسز پر اسکور ہوئے۔ دوسرے میچ میں شیروانی موٹرز نے ویٹرنز ریڈ کو باآسانی 3-0 سے مات دیدی ، فاتح ٹیم کیلئے سہیل انور نے 20 اور 22 ویں منٹ میں دو اور محمد ظفر نے 5ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا۔ سپر سکس مرحلے میں آئندہ ہفتے پہلے میچ میں پاک ویٹرنز یلو کا سامنا ٹائیگر ویٹرنز سے جبکہ سے دوسرے میچ میں شیروانی ویٹرنز کا مقابلہ ڈولفن ویٹرنز سے ہوگا ۔