تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / والی بال : ایچ ای سی زون جی چیمپین شپ سر سید یونیورسٹی، آئ بی اے، شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ اور آغا خان یونیورسٹی نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

والی بال : ایچ ای سی زون جی چیمپین شپ سر سید یونیورسٹی، آئ بی اے، شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ اور آغا خان یونیورسٹی نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

کراچی( سپورٹس ورلڈ نیوز) ایچ ای سی زون جی چیمپین شپ سر سید یونیورسٹی، آئ بی اے، شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ اور آغا خان یونیورسٹی نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون جی والی بال چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں کھیلی جا رہی ہے، کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے ہمدرد 15 – 25 اور 16 – 25 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگا بنائی۔ اس میچ کے چیف گیسٹ ڈائریکٹر اسپورٹس آئ بی اے گوہر رضا تھے۔


دوسرے میچ میں سر سید یونیورسٹی نے گرین وچ یونیورسٹی کو با آسانی 15 ۔ 25 اور 8 – 25 سے شکست دی۔ اس میچ کے چیف گیسٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز سر سید یونیورسٹی محمّد آصف تھے۔
تیسرے میچ میں شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ نے حبیب یونیورسٹی کو 18 – 25 اور 19 – 25 سے شکست دی۔ اس میچ کے چیف گیسٹ سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت تھے۔

چوتھے کوارٹر فائنل میں آغا خان یونیورسٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 – 25 اور 22 – 25 سے ہرایا۔ اس میچ کے چیف گیسٹ ڈائریکٹر فنانس، سر سید یونیورسٹی مناف ایڈ وانی تھے۔
، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس سر ید یونیورسٹی مبشر مختار، کنور آصف، شاہد مسعود، عامر صدیقی، نعمان ادیںن، جاوید اقبال، آصف ظہیر، پرویز اقبال اور طارق خان بھی موجود تھے۔