تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پی ایس ایل ہنگامہ : پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے سیزن فور کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، لاہور کراچی میں قیمتیں کیا ہونگیں ؟ جانئیے اس خبر میں

پی ایس ایل ہنگامہ : پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے سیزن فور کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، لاہور کراچی میں قیمتیں کیا ہونگیں ؟ جانئیے اس خبر میں

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے سیزن فور کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز 9 ، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے اور تین میچز کی ٹکٹ ایک ہزار سے لے کر 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں 7 ،10 ، 13 ، 15 اور 17 مارچ کوپانچ میچز کھیلے جائیں گے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جبکہ مہنگی ٹکٹ 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فائنل میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، میچ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہو جائے گی ۔
دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت پی ایس ایل 2019 کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا جس دوران کراچی میں ستھرائی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، ترجمان کاکہنا ہے کہ کراچی کو جشن کے ماحول کی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ پی ایس ایل 2019 کے موقع پر کراچی کو خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ اجلاس میں میئر کراچی ، سیکرٹری بلدیات ، کمشنر کراچی ، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی ۔