تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پی ایس ایل ہنگامہ : سابق کرکٹر جونٹی روڈز کو مائیکل سلیٹر کی جگہ پاکستان سپرلیگ کے لیے کمنٹری ٹیم میں شامل

پی ایس ایل ہنگامہ : سابق کرکٹر جونٹی روڈز کو مائیکل سلیٹر کی جگہ پاکستان سپرلیگ کے لیے کمنٹری ٹیم میں شامل

دبئی( سپورٹس ورلڈ نیوز ) سابق جنوبی افریقن کرکٹر جونٹی روڈز کو مائیکل سلیٹر کی جگہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے لیے کمنٹری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس پر انہوں نے پاکستان اور دبئی جانے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔ پی ایس ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیکل سلیٹر ذاتی وجوہات کے باعث اس مرتبہ کمنٹری نہیں کریں گے جس کے بعد جونٹی رہوڈز کو شامل کیا گیا ہے۔جونٹی رہوڈز نے 90 کی دہائی میں بہترین فیلڈنگ سے دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی تھی اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں میں اضافہ ہوا تھا اسی طرح پاکستان میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کے باعث کرکٹ شائقین میں مقبول ہیں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کمنٹری کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پاکستان کے مختلف دوروں میں بہترین یادیں ہیں اس لیے آپ تصور کرسکتے ہیں میں پی ایس ایل 2019 کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہونے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان جانے کے لیے کتنا پرجوش ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کریئر کے دوران وہاں میں نے کھیلنے علاوہ کوچنگ کی، میں جانتا ہوں کہ اس ملک میں کتنا پرجوش ٹیلنٹ ہے اور ایونٹ اور کھلاڑیوں کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔