تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / کر کٹ : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز وومن ، مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،سولہ اوورز میں دو وکٹوں پر80 رنز بنا لئے

کر کٹ : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز وومن ، مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،سولہ اوورز میں دو وکٹوں پر80 رنز بنا لئے

دبئی 11 فروری (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ابتدائی سولہ اوورز میں دو وکٹوں کےنقصان 80 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم آج کے فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو قومی ٹیم آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ ٹیبل پرچوتھے نمبرپرآجائے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 240 رنز بنائے تھے، 241 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز مہمان ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔