تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / قومی ڈویژنل بی گریڈ باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کے 2روزہ ٹرائلز مکمل ،22کھلاڑیوں کا انتخاب

قومی ڈویژنل بی گریڈ باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کے 2روزہ ٹرائلز مکمل ،22کھلاڑیوں کا انتخاب

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے قومی ڈویژنل Bگریڈ باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقدہ ٹرائلز کے بعد سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کے 22کھلاڑیوں کے کیمپ کا اعلان کردیا کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13فروری بروز بدھ 8بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کیمپ کمانڈنٹ ظفر اقبال کو رپورٹ کریں ۔چمپئن شپ کے لئے منتخب کراچی ٹیم کے 22کھلاڑیوں میں سیف اللہ نوشیروانی ،طلحہ امجد ،اسد امام ،نعمان احمد ،وارین ،فضیل احمد ،تیمور ظہیر ،ریحاب،طاہر نقاش ،طلحہ ،زین العابدین ،راج کمار ،سعد خان ،کینتھ جونسن،کاظم عباس ،طلال احمد ،تاشفین ،محمد شبر ،کاشف ،فراز غوری ،علی مرتضیٰ ،اسد علی شامل ہیں جبکہ5 جونیئر کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے جس میں حمزہ خواجہ ،فیضان یوسف ،محمد دانیال خان ،احسن علی ،سعد صلاح الدین شامل ہیں حتمی ٹیم کا اعلان 22فروری کو کیا جائیگا اور قومی ڈویژنل Bگریڈ باسکٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کراچی باسکٹ بال ٹیم 24فروری کو کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگی ۔