تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / باڈی بلڈنگ : پی بی بی ایف نےقومی جونئیر وسیینئرمسٹرپاکستان مقابلوں کا اعلان کردیا ،مقابلے 27 فروری سے یکم مارچ تک ہوگی : شیخ فاروق

باڈی بلڈنگ : پی بی بی ایف نےقومی جونئیر وسیینئرمسٹرپاکستان مقابلوں کا اعلان کردیا ،مقابلے 27 فروری سے یکم مارچ تک ہوگی : شیخ فاروق

لاہور 11 فروری (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 67ویں قومی جو نئیر و سیینئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلہ۔ مسٹر ماسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ اور مسٹر پاکستان فٹنس فریک قومی باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کے مقابلے 27فروری سے یکم مارچ تک لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔یہ بات پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق نے سپورٹس ورلڈپی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر پاکستان کے لئے ہونے والے مقابلوں میں 55 کلو گرام ،60 کلو گرام 65کلو گرام ، 70کلو گرام ، 75کلو گرام ،80کلو گرام ، 85کلو گرام ، 100کلو گرام اور100سے زائد ویٹ کیٹگریز میں مقابلے لڑے جائیں گے۔
جونئیر مسٹر پاکستان اینڈ فیوچر نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں 55 کلو گرام ،60 کلو گرام 65کلو گرام ، 70کلو گرام اور 75کلو گرام میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
مسٹر پاکستان فٹنس فریک قومی باڈی بلڈنگ چیمپین شپ ایونٹ میں 162 سی ایم ، 168سی ایم ، 174 سی ایم اور 174پلس سی ایم کیٹگریز میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
جبکہ مسٹر ماسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ایونٹ میں 40 سے49سال کے باڈی بلڈرز حصہ لے سکیں گے۔