تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / فٹبال : پہلا ڈسٹرکٹ ناظم پشاور سپر فٹبال لیگ 27 فروری سے شروع ہوگی

فٹبال : پہلا ڈسٹرکٹ ناظم پشاور سپر فٹبال لیگ 27 فروری سے شروع ہوگی

پشاور 11 فروری ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پہلا ڈسٹرکٹ ناظم پشاور فٹبال لیگ 27 فروری سے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگی ، جس میں بارہ ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش ہونگے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ، سپورٹس چیئر مین مینہ خان ، وسیم اکرم ، صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال سید امتیاز علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات موجود ہونگے ، فٹبال لیگ میں شرکت کرنے والے تمام ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے جبکہ ہر ایک ٹیم میں ڈیپارٹمنٹ کے صرف تین پلیئرز کو کھیلنے کی اجازت ہوگی ۔ فٹبال لیگ کے چیف ان پیٹرن ڈاکٹر شوکت ، ایونٹ منیجر ریاست خان اکاخیل ، ارگنائزگل جی ، خالد خان واپڈا،فرزند،عابد آفریدی عنایت ہونگے۔