تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ڈسٹرکٹ خیبر جوجٹسو مارشل آرٹس چیمپئن شپ فاٹا وائرل مارشل ارٹس اکیڈمی کے نام ، سلیم کلب بر قمبرخیل کا دسرا نمبر

ڈسٹرکٹ خیبر جوجٹسو مارشل آرٹس چیمپئن شپ فاٹا وائرل مارشل ارٹس اکیڈمی کے نام ، سلیم کلب بر قمبرخیل کا دسرا نمبر

پشاور 11 فروری ( سپورٹس ورلڈ نیوز) باڑہ برقمبرخیل میں ٹرائبل مارشل ارٹس کے زیر اہتمام آل خیبر جوجٹسو مارشل آرٹس چیمپئن شپ منعقد کیا گیا جس میں ضلع خیبر سے بارہ کلبز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس ٹورنامنٹ میں مختلف ویٹ اور کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔ جس میں مائنس چالیس سے لیکر پچھتر ویٹ تک کھلاڑی شامل تھے اس ٹونامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ریفری کے فرائض کے پی کے جنرل سیکرٹری تحسین اللہ۔فاٹا مارشل ارٹ جی ایس اللہ گل افریدی۔نعیم جان کے پی ریفری۔عامر خان کے پی اور جمال جان افریدی نے سرانجام دیئے۔جس نے بہترین انداز میں منصفانہ اور شفاف فیصلے کئے۔ان مقابلوں میں فرسٹ پوزیشن فاٹا وائرل مارشل ارٹس اکیڈمی سیکنڈ پوزیشن سلیم کلب بر قمبرخیل۔جبکہ گولڈ مڈلز فضل محمد افریدی نے جیت لیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے سپیکر حاجی نیاز ولی افریدی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے جی ایس خالد نور نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلع خیبر سے کے پی کے لئے کھلڑیوں کا انتخاب کیا جبکہ ائندہ مارچ میں انڈیا میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے لئے گولڈ مڈل فضل محمد افریدی کو منتخب کیا،اس موقع پر سنئیر صحافی محمد سلیم آفریدی اور اکبر آفریدی کو عوامی و صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازہ گیا،