تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / بیڈمنٹن : ناصرغفار میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،تین روزہ ایونٹ میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے بھرپورحصہ لیا

بیڈمنٹن : ناصرغفار میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،تین روزہ ایونٹ میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے بھرپورحصہ لیا

پشاور 11 فروری (سپورٹس ورلڈ نیوز) ناصر غفار ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے خیبر پختونخواکے خوبصورت شہر بنوں میں ناصرغفار میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا۔تین روزہ ایونٹ میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے بھرپورحصہ لیااوران کے مابین سنگل،ڈبل اورٹیم ایونٹ کے مقابلے کرائے گئے۔ نتائج کے مطابق ڈبلز فائنل میں تحسین اللہ اورعبداللہ کی جوڑی نے عامر سعید اورکاشف نواز کو دوایک سے مات دی میچ سکور21,18/17.21/21,5رہا۔ نان پروفیشنل کے میز ڈٖبل میں فیضان اورنیک محمد نے صدام اورشہریار کو24,22/19,21/21,15سے شکست دی ۔ ویٹرن سنگل میں ڈاکٹرامیراللہ نے ماسٹرفیروز کے خلاف 21,17/21,18سے کامیابی اپنے نا م کی فائنل کیک موقع پر صدر بنوں پریس کلب عالم خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز،ٹرافیاں اورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں امیرزاہد شاہ چیرمین پیسکو بنوں پیراشفاق بھی موجود تھے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ماسٹرفیروز،عامر،سعید ،ریاض خان اوراسد غفار بھی تقریب میں موجود تھے