تازہ ترین
بنیادی صفحہ / انٹرویوز / بیڈمنٹن میں آگےبڑھ کرقومی وبین الاقوامی سطح پرملک وقوم کاسرفخرسےبلند کرناچاہتی ہوں، اقراء اسحاق

بیڈمنٹن میں آگےبڑھ کرقومی وبین الاقوامی سطح پرملک وقوم کاسرفخرسےبلند کرناچاہتی ہوں، اقراء اسحاق

پشاور (غنی الرحمن/سپورٹس ورلڈ نیوز)پشاور میں منعقدہ گرلز انٹر کالجز سپورٹس کے بیڈمنٹن مقابلوں میں حصہ لینے والی گورنمنٹ گرلز ڈگری باچاخان کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ اور بیڈمنٹن کی نیشنل کھلاڑی اقراء اسحاق نے کہاہے کہ وہ کرکٹ ،اتھلیٹکس اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میںکھیلتی ہیں تاہم بیڈمنٹن ان کا پسندیدہ کھیل ہے ،جس میں وہ آگے بڑھنے اور قومی وبین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کاسرفخر سے بلند کرناچاہتی ہیں،انتہائی کم عرصے میں دل لگاکر پریکٹس کرکے مختلف صوبائی مقابلے جیتنے کیساتھ ساتھ حال ہی لاہور میں منعقدہ نیشنل چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکی نمائندگی کرنے کا اعزازحاصل کیاجس سے انکے اندر مزید کھیلنے کا جذبہ پیداہوگیا۔گورنمنٹ گرلز ڈگری سٹی کالج میں سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے اقراء اسحاق نے بتایاکہ سکول کی جانب سے وہ کرکٹ ،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال،والی بال اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیتی رہیں ،لیکن عملی طور پر بیڈمنٹن کھیلناانہوںنے دسویں جماعت سے شروع کیا اور جب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان میں داخلہ لیاتو کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس مس آسیہ ستارنے میرے کھیل کو دیکھتے ہوئے بہت سپورٹ کیااور انہی کی سپورٹ کے باعث میں مزید تربیت حاصل کرنے کیلئے قیوم سٹیڈیم میں کوچ ندیم خان سے ٹریننگ لیناشروع کردی،جس سے میرے کھیل میں مزید نکھار آناشروع ہوگیا،اس دوران صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں،اسکے بعد منعقدہ انٹر کالجز سپورٹس گالاکے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی چمپئن بنی ،اس ایونٹ کے فائنل میچ میں بیڈمنٹن کی باصلاحیت کھلاڑی نورین کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔انہوںنے حال ہی میں لاہور میںپاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل چمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرنے کا اعزازحاصل کیا،ان مقابلوں کے مین رائونڈ میں پہنچ گئی ،تاہم اسلام آباد کی بہترین اور تجربہ کار کھلاڑی رمشاکے ہاتھوں شکست کا سامناکرناپڑا،اس سے قبل اسلام آباد ہی نامی گرامی کھلاڑی حیاء کو ہرایاتھا۔ایک سوال کے جواب میں اقراء اسحاق کا کہناتھاکہ صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان اور کوچ ندیم خان کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے خیبر پختونخوامیں زیادہ خواتین بیڈمنٹن کی طرف آرہی ہیں اور مختلف اعزازات بھی حاصل کررہی ہیں۔۔