تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / گرلز ڈگری کالج گلبہارمیں سپورٹس گالا کا آغازہوگیا، گالا میں نیٹ بال، ٹیبل ٹینس،رسہ کشی اور باسکٹ بال کےمقابلےمنعقد ہونگے،پرنسپل شاہین عمر

گرلز ڈگری کالج گلبہارمیں سپورٹس گالا کا آغازہوگیا، گالا میں نیٹ بال، ٹیبل ٹینس،رسہ کشی اور باسکٹ بال کےمقابلےمنعقد ہونگے،پرنسپل شاہین عمر

پشاور -14 فروری 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ضلع پشاور کے مختلف خواتین کالجزمیں کھیلوں کی ترقی اور طالبات کی ذہنی وجسمانی نشونمااور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرانے کیلئے سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہارمیں طالبات کے مابین انٹر کالجز سپورٹس گالاکا آغاز ہوگیا۔گالاکے افتتاح کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیاتھااور غبارے بھی ہوامیں چھوڑے گئے ۔اس گالامیں نیٹ بال،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی اور باسکٹ بال سمیت کوکنگ اور مہندی لگانے کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں،افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شریف گل مہمان خصوصی تھے ،جبکہ انکے ہمراہ گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار کی پرنسپل شاہین عمر،نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیوانجینئر اورنگزیب خلیل اور سٹی گرلز کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس وسپورٹس گالاکی ارگنائزر نجمہ نازقاضی سمیت کثیر تعدادمیں مختلف کالجز کی اساتذہ اور طالبات بھی موجودتھیں۔گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج میں شروع ہونیوالے اس گالامیں میزبان سٹی گرلز کالج گلبہارسمیت،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالجزریاب کالونی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ پشاور،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈبگری ،پشاور ماڈل گرلز ڈگری کالج،ہائیرسیکنڈری سکول لیڈی گرفتھ اور شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی طالبات ان مقابلوں میں بھر پور اندازمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سپورٹس گالاکے پہلے روز نیٹ بال،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال سمیت مہمندی لگانے اور کوکنگ کے مقابلے ہوئے ۔نیٹ بال کے پہلے میچ میںگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی طالبات نے مدمقابل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کوصفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی،جبکہ دوسرے میچ میں شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبات کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہراکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسی طرح ٹیبل ٹینس کے ایک میچ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری سٹی کالج کی طالبہ تجلہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبہ حراکو 3-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئی ،ان مقابلوں کے ساتھ ساتھ شمع انڈسٹریز کے تعاون سے طالبات کے درمیان کوکنگ کے بھی مقابلے ہوئے جس میں طالبات نے مختلف کھانہ پکانے میں اپنی مہارت دکھائی ،جبکہ ہاتھوں پر مہندی لگانے کے مقابلوں میں طالبات نے بڑے جوش وجذبے سے حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شریف گل نے طالبات کے مابین کھیلوں کی جیسی صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کے مقابلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ،اس سے طالبات ذہنی وجسمانی نشونماملتی ہے بلکہ ان میں مزید پڑھنے ،آگے بڑھنے اور ہارجیت کا حوصلہ بھی پیداہوتاہے ،انکاکہناتھاکہ آج کے نوجوانوں میں برداشت کا فقدان ہے جبکہ جتنے زیادہ کھیلوں کے مقابلے ہونگے اتناہی میں ناجوان نسل میں ہارجیت کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیداہوگا،جس سے معاشرے پر بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔