تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / والی بال : انٹریونیورسٹی والی بال چیمپین شپ کا آخری مرحلہ جاری ، پشاور یونیورسٹی ،پنجاب یونیورسٹی ، سرگودھا یونیورسٹی نے اپنے میچز جیت لئے

والی بال : انٹریونیورسٹی والی بال چیمپین شپ کا آخری مرحلہ جاری ، پشاور یونیورسٹی ،پنجاب یونیورسٹی ، سرگودھا یونیورسٹی نے اپنے میچز جیت لئے

پشاور- 19 فروری 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کا آخری مرحلہ پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے ‘گزشتہ روز ہونیوالے اہم میچ میں پشاور یونیورسٹی کی ٹیم نے فیصل آباد یونیورسٹی کو 3-1 سے شکست دی ‘پشاور یونیورسٹی نے باآسانی 23-25 ‘25-7 ‘25-14 اور 25-9 سے شکست دی ‘ دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف پنجاب نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کو پچیس سترہ ‘ پچیس اٹھارہ اور پچیس تیرہ سے ہرایاجبکہ تیسرے میچ میں سرگودھا یونیورسٹی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کو پچیس اٹھارہ ‘پچیس بائیس اور پچیس تیرہ سے ہرایاچیمپئن شپ کے آخری مرحلے میں میزبان یونیورسٹی آف پشاور ‘یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ‘یونیورسٹی آف صوابی ‘بی یو آئی ٹی ایم ایس کوئٹہ‘سپرئیر یونیورسٹی ‘لاہور ‘یوینورسٹی آف ملاکنڈ‘پونچھ یونیورسٹی کشمیر‘مہران یونیورسٹی سندھ‘یونیورسٹی آف پنجاب‘یونیورسٹی آف سرگودھا‘یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر‘یونیورسٹی آف سندھ جامشورہ‘منہاج یونیورسٹی کراچی ‘یونیورسٹی آف ہری پور ‘سرسید یونیورسٹی کراچی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ‘مقابلے بائیس فروری تک جاری رہیں گے ۔