تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / باکسنگ : آئبا نے نئے باکسنگ ویٹس متعارف کر وا د ئیے ، دنیا بھر میں عملدرآمد شروع ،24جولائی تا 9 اگسٹ ٹوکیو اولمپک گیمز 2020 میں بھی انہی کیٹگریزمیں مقابلے ہونگے

باکسنگ : آئبا نے نئے باکسنگ ویٹس متعارف کر وا د ئیے ، دنیا بھر میں عملدرآمد شروع ،24جولائی تا 9 اگسٹ ٹوکیو اولمپک گیمز 2020 میں بھی انہی کیٹگریزمیں مقابلے ہونگے

کراچی 20-فروری 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باکسنگ سے کلب لیول تا نیشنل لیول تک منسلک کوچز،باکسروں، ریفری ججز،سروسز و محکمہ جاتی آفیشلز ذھنی و عملی طور پر یاد رکھیں کہ 24جولائی تا 9 اگسٹ ٹوکیو اولمپک گیمز 2020″ میں باکسنگ ویٹس میں تبدیلی کی جاچکی ہے اور اولمپک گیمز کے تمام کوالیفائنگ اور اولمپک میل فیمیل باکسنگ مقابلے ان ویٹس میں منعقد ہونگے۔آپ ابھی سے اپنی ضلعی،ڈویزنل،صوبائی،سروسز، محکمہ جاتی اور قومی باکسنگ مقابلے انہی ویٹس میں آرگنائز کریں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن اکرم خان گروپ کے سیکر ٹری جنرل اکرم خان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق آئبا نے اس ضمن میں دنیا بھر میں نئی ویٹ کیٹگریز متعارف کرا دی ہیں .
مین ویٹ کلاسز:۔
1۔فلائی ویٹ 52 کلوگرام
2۔فیدر ویٹ 57کلوگرام
3۔لائیٹ ویٹ 63 کلوگرام
4۔ویلٹر ویٹ 69کلوگرام
5۔مڈل ویٹ 75 کلوگرام
6۔لائیٹ ہیوی 81 کلوگرام
7۔ہیوی 91 کلوگرام
8۔سپر ہیوی +91،کلوگرام
ٹوٹل 08ویٹس۔
فیمیل باکسر:۔
1۔فلائی ویٹ 51 کلوگرام
2۔فیدر ویٹ57 کلوگرام
3۔لائیٹ ویٹ 60 کلوگرام
4۔ویلٹر ویٹ 69 کلوگرام
5۔مڈل ویٹ 75 کلوگرام۔
ٹوٹل 05ویٹس