تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / باڈی بلڈنگ : سر سید یونیورسٹی کے طالبعلم آفتاب عالم نے مسٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ جونیئر اور مسٹر ماڈل فزک کا ٹائٹل اپنے ناام کر لیا

باڈی بلڈنگ : سر سید یونیورسٹی کے طالبعلم آفتاب عالم نے مسٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ جونیئر اور مسٹر ماڈل فزک کا ٹائٹل اپنے ناام کر لیا

کراچی – 21 فروری 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) سر سید یونیورسٹی کے طالبعلم آفتاب عاالم نے مسٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ جونیئر اور مسٹر ماڈل فزک کا ٹائٹل اپنے ناام کر لیا. تفصیلات کے مطابق سر سید یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے اسٹوڈنٹ آفتاب عالَم کے ڈسٹرکٹ ایسٹ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2019 میں مسٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ جونیئر اور مسٹر ماڈل فزک کا ٹائٹل جیتنے پر رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی نے ملاقات کی اور آفتاب عالَم کی حوصلہ افزائی کی۔ کنوینر اسپورٹس وقاص بخاری، قاضی نصر اور ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نےبھی آفتاب عالَم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے مبارک باد پیش کی۔ اس موقعے پر رجسٹرار سر سید یونیورسٹی نے ایچ ای سی زون جی ہاکی کے کامیاب انعقاد اور ہاکی اور والی بال ٹیمز کے ایچ ای سی زون جی چیمپئن شپ جیتنے اور فٹ بال ٹیم کے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوے فائنل راونڈ میں کوالفائی کرنے پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں مینیجمنٹ کی اور سپورٹ کی یقین دہانی کرئی۔