تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / انٹر یونیورسٹیز والی بال چیمپین شپ سیمی فائنل ، پشاور یونیورسٹی کی ٹیم سرگودھا یونیورسٹی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

انٹر یونیورسٹیز والی بال چیمپین شپ سیمی فائنل ، پشاور یونیورسٹی کی ٹیم سرگودھا یونیورسٹی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

پشاور۔ 21 فروری 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کے آخری مرحلے میں پشاور یونیوسٹی کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس جمنازیم میں ہونیوالے پہلے سیمی فائنل میں پشاور یونیورسٹی نے سرگودھا کی ٹیم کو پچیس سولہ ‘پچیس بائیس اور پچیس چودہ سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور یونیورسٹی کی ٹیم نے ہری پور کو پچیس اٹھارہ ‘پچیس انیس اور پچیس سولہ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اس موقع پر چیف آرگنائزر اورڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج پشاور ارشد حسین‘یحییٰ خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘میچ سے قبل ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ‘دنوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم پشاور یونیورسٹی کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف پشاور کے والی بال کھلاڑیوں کومبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کھیلوں کے فروغ وترقی کے سلسلے میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے ہمارے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے اور ہمیں ان کی سپورٹ ہمیشہ حاصل رہے گی۔