تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سکواش / سکواش : پاکستان واپڈا کی کومل خان نے خیبر پختونخوا کی نمرہ عقیل کو شکست دیکر قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی گرلز انڈر 19 کیٹگری جیت لی

سکواش : پاکستان واپڈا کی کومل خان نے خیبر پختونخوا کی نمرہ عقیل کو شکست دیکر قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی گرلز انڈر 19 کیٹگری جیت لی

پشاور- 22 فروری 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان واپڈا کی کومل خان نے خیبر پختونخوا کی نمرہ عقیل کو تین ایک سے شکست دیکر قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی گرلز انڈر 19 کیٹگری جیت لی، سکور 11-8، 11-7، 2-11 اور 11-3 رہا، سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، چیف ریفری منور زمان اور ناظم سجاد خلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انڈر 15 کیٹگری کے فائنل میں خیبر پختونخوا کی مائرہ نے خیبر پختونخوا ہی کی ثناء بہادر کو 11-2، 8-11، 5-11، 11-5 اور 11-9 سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔ادھر بوائز انڈر 11 کے پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے عبداللہ زمان نے خیبر پختونخوا کے حمزہ سجاد کو 11-9، 11-7، 9-11 اور 11-9 سے، دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب نے پی اے ایف ہی کے عمیر عارف کو 11-6، 11-8 اور 11-4 سے، انڈر 13 کے پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے عبداللہ نواز نے خیبر پختونخوا کے عبداللہ نواز کو 11-3، 11-2 اور 11-7 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے سخی اللہ نے خیبر پختونخوا کے عرش کو تین صفر، انڈر 15 کے پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے محمد حمزہ نے خیبر پختونخوا کے مطاہر علی کو 11-5، 11-8 اور 11-5 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے حذیفہ زاہد نے پی اے ایف کے محمد عماد کو 11-7، 11-6اور 11-9سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔