تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ویٹ لفٹنگ / پنجاب گیمز 2019 : مردوں میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے سات ویٹ کیٹگریز میں جبکہ پاور لفٹنگ میں خواتین کے مقابلے 5 ویٹ کیٹگریز میں منعقد ہونگے

پنجاب گیمز 2019 : مردوں میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے سات ویٹ کیٹگریز میں جبکہ پاور لفٹنگ میں خواتین کے مقابلے 5 ویٹ کیٹگریز میں منعقد ہونگے

لاہور-22 فروری 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز)پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اپریل میں منعقدہ ہونے والے پنجاب گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے سات ویٹ کیٹگریز میں منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات پنجاب ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ویٹ لفٹنگ میں مردوں کے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ پاور لفٹنگ کے مقابلے خواتین کے درمیان ہونگے جو پانچ ویٹ کیٹگریز میں منعقد کئے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں اپنے یونٹس کو بھر پور تیاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔