تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / با ڈی بلڈنگ : پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پرویز گروپ نے انٹر نیشنل مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا

با ڈی بلڈنگ : پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پرویز گروپ نے انٹر نیشنل مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا

پشاور- 23 فروری 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پروزیزگروپ نے انٹر نیشنل مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ڈسپلری کمیٹی ایشیاء فیڈریشن اور سائوتھ ایشین فیڈریشن کے نائب صدر طارق پرویز نے انٹر نیشنل مقابلوں کا شیڈول جاری کردیاہے ۔شیڈول کے مطابق دوبئی میں مسلزاینڈ فٹنس ،باڈی بلڈنگ ایکسپو مقابلے 28سے30مارچ تک منعقد ہونگے ،چارسے چھ اپریل تک یونان کے شہر گریس میں پریذیڈنٹ سینتونجاکپ کے نام مقابلے ہونگے ۔14اپریل کو فرانس میں ڈائمندکپ ایونٹ ہوگا،شیڈول کے مطابق 9جون کو کنیڈامیں ڈائمنڈ ورلڈ کپ باڈی بلڈنگ مقابلے کھیلے جائینگے ۔21سے23جون انگلینڈمیں آئی ایف بی بی انگلش گرینڈ مقابلے منعقد ہونگے۔اسی طرح 53ویں ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 26سے29جولائی تک چائناکھیلی جائے گی،بیلٹ اینڈ روڈ ورلڈ چمپئن شپ 27تا29ستمبر تک چائنامیں ہوگی۔ابوظہبی کپ کے نام سے ورلڈ تن سازی چمپئن شپ 10سے12اکتوبر تک عرب آمارات میں کھیلی جائے گی،11تا14اکتوبر آئی ایف بی بی ڈائمنڈ کپ باڈی بلڈنگ کے مقابلے ہونگے ۔دوسری آئی ایف بی بی سائوتھ ایشین چمپئن شپ 25تا27نومبر کو پاکستان میں منعقد ہونگے ۔اسی طرح جونیئر ورلڈ اور ماسٹرزباڈی بلڈنگ چمپئن شپ نومبر کے دوران سپین میں کرائی جائے گی۔طارق پرویز نے مزید بتایاکہ پاکستان فیڈریشن انٹر نیشنل مقابلوں کیلئے اپنے بہترین کھلاڑی بھیجوائینگے ،جس کے لئے پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیاجائیگا۔انکاکہناتھاکہ ان میں کچھ مقابلوں پر سیلف فنانس پر بھی کھلاری جاسکیںگے،طارق پرویزنے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان کی خیبر پختونخوامیں باڈی بلڈنگ کھیل پر خصوصی توجہ کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے تعاون سے ہمارے صوبے کے دو کھلاڑیون نے ایشیاء اور ورلڈ چمپئن شپ میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہاک مومن نے بیلٹ اینڈ روڈ ورلڈ چمپئن شپ (چائنا)کیلئے میں چھٹی پوزیشن ھاصل کی ،جبکہ یاسین خان نے مسٹر ایشیاء (منگولیا)پانچویں پویشن اپنے نا م کرچکے ہیںجوکہ ہمارے لئے ایک ایک اعزازہے ۔انکاکہناتھاکہ ان ساری کامیابیوںکے پیچھے ڈی جی سپورٹس جنیدخان کی کاوشیں ہیں ۔جسکے لئے نہ صرف ایسوسی ایشن کے عہدیدار بلکہ کھلاڑی بھی شکر گزار ہیں ،انہوںنے اس وعزم کا ااظہار کیاکہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی جنیدخان اسی طرح خیبر پختونخواکے تن سازوں کی سرپرستی کرتے رہیںگے۔جس سے یقیناًپاکستان کے کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کاپرچم بلند کرینگے ۔