تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / اتھلیٹکس : ملک میں اتھلیٹکس کی ترقی کے لئے فیڈریشن تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے . پی اے ایف کے خازن اصفر گل کی ایف ڈی اے اےاے کے نائب صدررانا فرخ کی رہاش گاہ پرگفتگو

اتھلیٹکس : ملک میں اتھلیٹکس کی ترقی کے لئے فیڈریشن تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے . پی اے ایف کے خازن اصفر گل کی ایف ڈی اے اےاے کے نائب صدررانا فرخ کی رہاش گاہ پرگفتگو

فیصل آباد 23 فروری 2013(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری اور قومی ٹیم کے ہیڈکوچ چوہدری اصغر علی گل نے کہاکہ ملک میں اتھلیٹکس کی ترقی کے لئے فیڈریشن تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل آباد ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشنز کے نو منتحب نائب صدر رانا فرخ محمود کی رہائش گاہ پراپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈویژنل سیکرٹری فصیل آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن ملک عثمان معاویہ ایسوسی ایٹ سیکر ٹریز قیصر زمان ، واجد علی اور کامران سعید خزانچی سید ثقلین عباس اور ڈویثرنل سیکرٹری اطلاعات مجاہد شاہ بھی موجود تھے ،گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی کی طرف سے ملک میں اتھلیٹکس کے کھیل کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ملک میں کسی بھی سطح پر اتھلیٹکس کے کھیل کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو اور کئی انٹرنیشنل سطح کے ایونٹس میں فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں کو شرکت کے لئے بھیجتی ہے، اصغر علی گل نے کہاکہ ملک میں اتھلیٹکس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی ضرور کمی ہے، انہوں نےکہا کہ کوئی بھی کھیل حکومت اورا سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور حکومت کو پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی خصوصی معاونت کرنی چاہئے اور وزیراعظم عمران خان خود بھی ایک کھلاڑی رہ چکے ہیں اور کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992ء میں کرکٹ میں عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی سرپرستی میں کئی انٹرنیشنل سطح پر ملک قوم کا نام روشن کرکے میڈلز حاصل کر رکھے ہیں لیکن ان کھلاڑیوں کی حکومت کو حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں۔ اور اس کھیل کی ترقی کے لئے مزید کوشش کرکے ملک کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر نو منتحب نائب صدر رانا فرخ محمود نے اصفر گل اور ڈویثرنل اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے ا نہیں ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتحب کرتےے ہوئے انپر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا .انہوں نے کہا کہ وہ بطور نائب صدر فیصل آباد ڈویثرن میں اتھلیٹکس کے فروغ کے لئے اپنے وقت اور وسائل وقف کریں گے انکا کہنا تھا کہ وہ خود کالج لیول پر اتھلیٹ رہ چکے ہیں اور اتھلیٹکس کے کھیل کو سمجھتے ہیں انکی کوشش ہوگی کہ وہ جنرل (ر) اکرم ساہی کی قیادت اور اصغر گل اور دیگر سینئر ساتھوں کی سر پرستی میں فیصل آباد ڈویثرن میں اتھلیٹکس کے کھیل کو مقبول عام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے اصغر گل اور دیگر ساتھیوں کی انکی رہاش گاہ آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا. انہوں نے اس موقع پر اپنا ایک ویڈ انٹر ویو بھی دیا جو نظر قارئین ہے