تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سکواش / سکواش : مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی میں تربیت کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے غرض سے 2روزہ ٹرائلز کل سےبینظیربھٹوسکواش کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوں گے

سکواش : مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی میں تربیت کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے غرض سے 2روزہ ٹرائلز کل سےبینظیربھٹوسکواش کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوں گے

راولپنڈی-24 فروری 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کیلئے 2روزہ ٹرائلز کل سےبینظیربھٹوسکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں شروع ہوں گے۔ سکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری برائے راولپنڈی چوہدری نعیم انور نے بتایا کہ پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی کیلئے انڈر9، انڈر11، انڈر13، انڈر 15 اور انڈر17کیٹگریز میں 4، 4کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے ۔ ٹرائلز26اور27فروری کو دن 2بجے سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹراکیڈمیز ایئر کموڈور (ر) آفتاب قریشی کی زیرنگرانی کوچز سجادخان اورخالدخان لیں گے اورپھر منتخب ہونے والے 20کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔