تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / والی بال : شہدائے کشمیر والی بال میچ میں فر نٹیر والی بال کلب نے کشمیر والی بال کلب کو شکست دے دی، میچ کے مہمان خصوصی عامر کفایت تھے

والی بال : شہدائے کشمیر والی بال میچ میں فر نٹیر والی بال کلب نے کشمیر والی بال کلب کو شکست دے دی، میچ کے مہمان خصوصی عامر کفایت تھے

حیدرآباد 25- فروری 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز )کھیلوں کے مقابلوں سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ بھی ان خیالات کا اظہار والی بال پروموشن آرگنائزیشن کے صدر عامر کفایت نے ینگ فرنٹیر والی بال کورٹ پر منعقدہ شہدائے کشمیر والی بال میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کے انھوں نے اپنی سرذمین کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں انھوں نے کہاکہ ہم کشمیر سے آنے والی والی ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے حیدرآباد آئے جس کی وجہ سے حیدرآباد کے شائقین کو اچھا اور دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا،

انھوں نے کہا کہ جلد ہی والی بال پروموشن آرگنائزیشن کے ذیر اہتمام آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اس موقع پر آرگنائزیشن کے روح رواں خلیق الزماں نے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے حیدرآباد کو خصوصی اہمت دی جس کی وجہ سے شاندار میچ کا انعقاد ہو،کھیلئے گئے میچ میں ینگ فرنٹیر والی بال کلب نے آذاد کشمیر والی بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 25-22,28-26,25-21سے شکست دی ، ینگ فرنٹیر والی بال کلب کے عنصر مجوکا بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس موقع پر عبدالرحمان ، شاہد انصاری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی،آخر میں مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔