تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / دوسری انٹر نیشنل سائیکلنگ ٹور ولائیت کا آغازکرمان میں ہوگیا، چھ ممالک کی تیرہ ٹیمیں شریک ،ٹیم ایونٹ میں شہرا داری کرمان کی ٹیم نے میدان مار لیا

دوسری انٹر نیشنل سائیکلنگ ٹور ولائیت کا آغازکرمان میں ہوگیا، چھ ممالک کی تیرہ ٹیمیں شریک ،ٹیم ایونٹ میں شہرا داری کرمان کی ٹیم نے میدان مار لیا

کرمان (سپورٹس ورلڈ نیوز ) ایران کے تاریخی شہر کرمان میں کھیلی جارہی دوسری انٹر نیشنل سائیکلنگ ٹور ولائیت کا آغاز آج کرمان میں ہوگیا۔ ایونٹ کا افتتاح گورنر کرمان بابایی نے کیا۔ ایونٹ کے پہلے روز 44کلو میٹر ٹیم ٹرائل کا مقابلہ ہوا جس میں شریک تیرہ ٹیموں نے شر کت کی۔ جن میں میزبان ایران کی سات ٹیموں کرمان مس۔شہر دار کرمان ۔شہر دار بم۔ بہارستان کرمان۔ یزد۔ اصفہان ۔تہران۔ خراسان رضویکے علاوہ پاکستان ۔آزربائیجان۔عراق ۔اردنا اور عمان نے بھی شرکت کی۔پہلے مرحلے میں شہر داری کرمان پہلے نمبر ۔آزر بائیجان نے دوسری اور عراق کی ٹیم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔جبکہ عمان کی ٹیم سب سے پیچھے رہ جانے کے باعث ایونٹ سے ڈس کوالیفائی ہوگی۔جبکہ پاکستان کی ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔ کل 97سکریچ ریس منعقد ہوگی جس میں کھلاڑیوں کو انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔ ایونٹ پانچ مارچ تک جاری رہے گا۔