تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ کل پیر کے روزسےعمراخان ٹینس کورٹ پشاورمیں شروع ہوگی،عمرآیازخلیل

خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ کل پیر کے روزسےعمراخان ٹینس کورٹ پشاورمیں شروع ہوگی،عمرآیازخلیل

پشاور(سپورٹس ورلڈنیوز)خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ کل پیر کے روز سے عمراخان ٹینس کورٹ پشاور میں شروع ہوگی،جس میں خیبر پختونخواسمیت ملک بھر سے جونیئر ،سینئر اور ویٹرن کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ۔خیبر پختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخلیل نے کہاہے کہ صوبے میں ٹینس کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے اس کھیل کے حوالے سے یہاں پر جتناٹیلنٹ موجودہے کسی دوسرے شہر میں نہیں ،یہی وجہ ہے سب زیادہ ٹورنامنٹس بھی خیبر پختونخوامیں منعقد ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کل چار مارچ پانچ روزہ اوپن خیبر پختونخواٹینس چمپئن شپ شروع ہوگی ،جس میں خیبر پختونخوااور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے بہترین کھلاڑی حصہ لیںگے ۔