تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / اتھلیٹکس : ریلوے انٹر ڈویثرن اتھلیٹکس چیمپین شپ لاہور ڈویثرن نے اپنے نام کرلی۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے فاتح کھلاڑیوں اور ٹیموں کو میڈلز اور ٹرافیزتقسیم کیں

اتھلیٹکس : ریلوے انٹر ڈویثرن اتھلیٹکس چیمپین شپ لاہور ڈویثرن نے اپنے نام کرلی۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے فاتح کھلاڑیوں اور ٹیموں کو میڈلز اور ٹرافیزتقسیم کیں

فیصل آباد۔ 9 مارچ 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیل لاہور میں کھیلی جانے والی ریلوے انٹر ڈویثرن اتھلیٹکس چیمپین شپ لاہور ڈویثرن نے 232 پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کرلی، دوسری پوزیشن ملتان ڈویثرن کے نام رہی جس نے 192 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ پاکستان ریلوے ورکشاپ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔ ایونٹ کی اختتام،ی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد تھے جنہوں نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کرنے کے علاوہ فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اور زیادہ محنت کر کے اپنے ادررہ کے لئے کامیابیاں حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کھیل ار کھلاڑی کے مسائل کے حل کر نے کا عزم کئے ہوئے ہے اور بطور وزیر ریلوے وہ پاکستان ریلوے سے منسلک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کے مینجر اصغر گل اور کوچ غلام دستگیرنے کھلاڑیوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید سے فاتح ٹیم کی ٹرافی وصول کی۔