تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نمائشی میچ میں اسلام آباد وائٹ نے راولپنڈی وائٹ کو 0-5 سے شکست دے دی.

اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نمائشی میچ میں اسلام آباد وائٹ نے راولپنڈی وائٹ کو 0-5 سے شکست دے دی.

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن پاکستان جے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں خواتین ہاکی کا نمائشی میچ اسلام آباد وائٹ اور راولپنڈی وائٹ کے درمیان کھیلا گیا.مزکورہ میچ اسلام آباد وائٹ نے 0-5 سے جیت لیا.اسلام آباد وائٹ کی جانب سے میمونہ شاکر نے دو گول,کومل نے دو گول جبکہ بینش نے ایک گول اسکور کیا.اسلام آباد وائٹ رائزنگ اسٹار گرلز ہاکی اکیڈمی کی پلیئرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی.جس کی کوچنگ اکیڈمی کوچ سہیل جنجوعہ نے کی.بعد ازاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.