تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / ہاکی : پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ، مہمان ٹیم چند ماہ بعد نیا شیڈول دے گی ، شہباز سینئر

ہاکی : پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ، مہمان ٹیم چند ماہ بعد نیا شیڈول دے گی ، شہباز سینئر

لاہور – 11 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیدڑیشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے مہمان ٹیم کے اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان سے فی الحال معذرت کی تصدیق کی ہے۔ شہبازسینئر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ “پولینڈ ہاکی نے ہمیں اس بارے میں باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ وہ فی الحال پروگرام کے مطابق پاکستان نہیں آسکتے تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم چند ماہ بعد پاکستان آکر ضرور کھیلے گی۔” واضح رہے کہ مارچ میں شیڈول پاکستان ہاکی سپرلیگ کے بعد ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نظریں دورہ پولینڈ پر مرکوز تھیں، لیکن مہمان ٹیم کے اس ٹور کے فی الحال نہ ہونےپر قومی کھیل ایک بارپھر جمود کا شکار ہوگیا ہے۔