تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / اسلام آباد میں گراس روٹ سے وومن ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے.رضیہ رضوی,اے ایچ ایف کوالیفائیڈ وومن ایمپائر منیجر و پی ایچ ایف کانگریس ممبر

اسلام آباد میں گراس روٹ سے وومن ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے.رضیہ رضوی,اے ایچ ایف کوالیفائیڈ وومن ایمپائر منیجر و پی ایچ ایف کانگریس ممبر

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)اے ایچ ایف کوالیفائیڈ وومن ایمپائر منیجر و پی ایچ ایف کانگریس ممبر رضیہ رضوی نے کہا کہ انشاء اللہ اسلام آباد میں گراس روٹ سے وومن ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے.تاکہ اسلام آباد سے خواتین کھلاڑی آگے بڑھ کر پاکستان کا نام اونچا کریں.انہوں نے مزید کہا کہ ہم جی ایم وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ کے شانہ بشانہ وومن ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں.بہت جلد وومن ایمپائرنگ کے شعبے میں بھی مختلف کورسس منعقد کرائے جائیں گے تاکہ زیادہ زیادہ خواتین ایمپائرز بھی آگے بڑھیں اور نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر ایمپائرنگ کے شعبے میں پاکستان وومن ایمپائرز نام پیدا کریں.انہوں نے بتایا کہ ہم اس بارے میں مختلف پلان مرتب کررہے ہیں.جی ایم وومن ونگ کی مشاورت سے اسے عملی جامعہ پہنائیں گے.