تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / باڈی بلڈنگ : طارق پرویز گروپ کے زیر اہتمام مسٹر و جونیئرمسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 29 مارچ کو پشاور میں ہوگی

باڈی بلڈنگ : طارق پرویز گروپ کے زیر اہتمام مسٹر و جونیئرمسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 29 مارچ کو پشاور میں ہوگی

پشاور- 12 مارچ 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) مسٹر و جونیئرمسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 29 مارچ کو پشاور میں ہوگی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کے لئے پاکستان فزیک اور ماسٹرز چالیس سال سے زائد عمر کے مقابلے بھی ہوں گے ان مقابلوں میں پنجاب‘سندھ‘بلوچستان‘کے پی ‘اسلام آباد‘ضلع خیبر ‘پاکستان آرمی ‘واپڈا ‘پولیس ‘ریلوے ‘ایچ ای سی اور نیوی کی ٹیمیں شرکت کریں گی جونیئر پاکستان کے لئے 60 کے جی ‘65 کے جی ‘70 کے جی ‘75 کے جی اور 75 کے جی سے زائد وزن میں ہوں گی‘مسٹر پاکستان کے لئے 55 ‘60 ‘65 ‘70 ‘75 ‘80 ‘90 ‘100 اور 100 کے جی سے زائد وزن کی کلاسز ہوں گی جبکہ فزیک میں 175 سی ایم اور 175 سی ایم سے زائد کی کلاسز ہوں گی ٹیموں کی آمد ستائیس مارچ کو ہوگی جبکہ وزن ستائیس مارچ کو شام کو ہوں گے ‘ججمنٹ بروز جمعرات اٹھائیس مارچ اور پبلک شو 29 مارچ کو نشترہال پشاور میں ہوگا سیکرٹری جنرل طارق پرویز کے مطابق وہ اس سے قبل بھی 2004 ‘2007 ‘2015 اور 2016 میں بطور آرگنائزنگ سیکرٹری پشاور اور سوات میں مسٹر پاکستان کے قومی مقابلے کروا چکے ہیں.