تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / کر کٹ : لیاری پرئمیرلیگ سیزن ون: پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں لیاری ایگل نے لیاری ڈولفن کو دبوچ لیا

کر کٹ : لیاری پرئمیرلیگ سیزن ون: پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں لیاری ایگل نے لیاری ڈولفن کو دبوچ لیا

کراچی ۔ 12 مار چ 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) لیاری پریمیئر لیگ سیزن ون کے پہلے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری میچ میں ایگل نے ڈولفن کو دبوچ لیا۔ایگلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ایگلز کے بیٹسمینوں نے اس فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے دونوں اپنرز نے 79 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد امین خان 43 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ گل نے 42 گیندوں پر 65 رنز کی دلکش اننگ کھیلی افروز نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے چھتیس رنز بنائے اس طرح لیاری ایگلز مقررہ 20 اورز میں6 وکٹ پر 201 رن بنائیں۔ ڈولفن کی طرف سے رحمت اللہ نے 3 وکٹیں اپنے نام کی۔جواب میں ڈولفنز کے ٹیم ایگلز کے بولروں کے سامنے بے بس نظر آئی اور 3۔17 اورز میں صرف ایک سو پچیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی رحیم نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائیایگلز کی طرف سے افروز نے31 رنز دیکر پانچ شکار کرتے ہوے خود کو مین اف دی میچ کا حقدار بنا دیا۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ 12 مارچ کو لیاری ایلیٹس اور لیاری ٹائیگرز کے درمیان دوپہر 2 بجے عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلا جائیگا۔لیاری اسپورٹس کمیٹی کی طرف سے لیاری ایگل کے کھلاڑی افروز خان کو 500 روپے کیش ایوارڈ دیا گیا۔اور اس موقع پر لیاری اسپورٹس کمیٹی کے انچارج وقاص حسین سینئیر ممبر عبدالمنان کاکڑ اور سینئیر ممبر علی شاہ وہاں موجود تھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔لیاری اسپورٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم لیاری کے ٹیلنٹ کو پورے پاکستان میں دیکھانا چاہتے ہیں اور لیاری کے کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا چاہتے ہیں لیاری کے نوجوان اس لیگ سے اپنا لوہا منوا سکتے ہیں مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اور ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں لیاری کے نوجوان بھی پی ایس ایل کا حصہ بنے اور کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکے۔