تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 17 ویں اتھلیٹکس میٹ کا آغاز ہوگیا، طلباء کی بڑی تعداد کی شرکت ،وائس چانسلر نے افتتاح کیا،

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 17 ویں اتھلیٹکس میٹ کا آغاز ہوگیا، طلباء کی بڑی تعداد کی شرکت ،وائس چانسلر نے افتتاح کیا،

فیصل آباد -12 مارچ 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام 17 ویں اتھلیٹکس میٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اتھلیٹکس ٹریک پر شروع ہوگئی ۔ ایونٹ کاا فتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ناصر امین نے کیا ۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد رفیق واہلہ اورسپورٹس ڈیپارٹمینٹ کے حافظ ریحان اور دیگر اساتذہ نے وائس چانسلر کے افتتاحی تقرہب میں پہنچنے پر انکا استقبال کیا. ایونٹ کے پہلے روز 100 میٹ. 200 میٹر .400 میٹر .800 میٹر. شاٹ پٹ 100ضرب 4 ریلے ،جیولن تھرواور سٹاف ریس کے مقابلے ہوئے. جن میں کامیاب کھلاڑیوں میں وائس چانسلر نے میڈلز تقسیم کئے .

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ناصر امین نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ صحتمندانہ سر گرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خود کو صحتمند رکھیں کیونکہ صحتمند جسم ہی صحت مند دماغ کی علامت ہوتا ہے . ایونٹ کل دوسرے روز بھی جاری رہے گا جس میں دیگر ایونٹ بھی کھیلے جائیں گے . گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی 17 ویں اتھلیٹکس میٹ میں طلباع کی ایک بہت بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے.