تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / اتھلیٹکس : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں کھیلی جارہی 17 ویں اتھلیٹکس میٹ اپنے اختتام کو پہنچ گئی

اتھلیٹکس : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں کھیلی جارہی 17 ویں اتھلیٹکس میٹ اپنے اختتام کو پہنچ گئی

فیصل آباد -32 مارچ 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اتھلیٹکس ٹریک پر کھیلی جارہی 17 ویں اتھلیٹکس میٹ آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی. ایونٹ کے دوسرے اور آخری روز ڈیڑھ سو سے زائد طلباء و طالبت نے مختلیف ایونٹس میں حصہ لیا. دوسرے روزہونے والےوومنز ڈسکس تھرو کے ایونٹ میں فزیکل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی لینا نے پہلی. ردا شاہین نے دوسری اور انیقہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی.

مینز کے لانگ جمپ ایونٹ میں ڈی ایل ای ڈیپارٹمینٹ کے تقی نے پہلی. فزیکل ایجوکیشن کے تنویر نے دوسری اور فائن آرٹس کے اسامہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی.100 ضرب چار میٹر وومنز کے ایونٹ میں میں فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نگین اور انکی ساتھی کھلاڑیوں نے پہلی. پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمینٹ کی مریم اور انکی ساتھی کھلاڑیوں نے دوسری اور کیمسٹری ڈیپارٹمینٹ کی انیقہ اور انکی ساتھی کھلاڑیوں نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی.ایونٹ کے اختتامی روز وائس چاسنسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے مختلیف ایونٹس میں کامیابی حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو میڈلز پہنائے.