تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پنجاب گیمز: 72ویں پنجاب گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی آرچری، بیڈمنٹن، ہینڈبال اورٹینس کی ٹیموں کے ٹرائلزمکمل ہوگئے

پنجاب گیمز: 72ویں پنجاب گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی آرچری، بیڈمنٹن، ہینڈبال اورٹینس کی ٹیموں کے ٹرائلزمکمل ہوگئے

راولپنڈی-13 فروری 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) 72ویں پنجاب گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی آرچری، بیڈمنٹن، ہینڈبال اورٹینس کی ٹیموں کے ٹرائلزمکمل ہوگئے۔ ڈی ایس اوعبدالوحیدبابر کے مطابق آرچری کے ٹرائلز کوچ محمداعجاز کی نگرانی میں ہوئے جن میں وقاص احمد، محمداویس، زین العابدین اور افضال احمدمنتخب ہوئے ۔بیڈمنٹن کے ٹرائلزکوچ مطاہرسہیل کی نگرانی میں ہوئے جن میں مطیب سہیل، عاکف، عبداللہ اور احمدجنجوعہ کاانتخاب کیاگیا۔ٹینس ٹیم میں محمدریحان، رضوان احمد، دانش احمد اورتقی سہیل عباسی کومنتخب کیاگیا جبکہ ہینڈبال ویمن ٹیم کے ٹرائلز کوچ محمداعجاز کی نگرانی میں کائنات، نمرہ سعید، سکینہ عقیل، چمن مشتاق، بشریٰ، نمرہ بی بی، مشال، کشف سعید، نیام بی بی اورسندس بی بی کومنتخب کیاگیا۔ عبدالوحیدبابر نے بتایاکہ دیگرٹیموں کیلئے ٹرائلز آج اورکل جاری رہیں گے، منتخب ہونے والی ٹیمیں 3تا6اپریل لاہورمیں ہونیوالی پنجاب گیمز میں راولپنڈی دویژن کی نمائندگی کریں گی۔