تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / کے پی کے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ کوہاٹ یوتھ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ نے انعامات تقسیم کئے

کے پی کے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ کوہاٹ یوتھ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ نے انعامات تقسیم کئے

پشاور ۔ 14 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہاٹ کے زیراہتمام کوہاٹ یوتھ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ، ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا سید ثقلین شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکند ر شاہ ، باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان ، امان اﷲ، ذیشان اﷲ، شیرزمان ، زرمحمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ یوتھ سپورٹس فیسٹول ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں باسکٹ بال ، والی بال ، ٹیبل ٹینس ، باکسنگ اور سکواش کے مقابلے منعقد ہوئے ، باسکٹ بال فائنل شیخان کلب اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چار کے مابین کھیلاگیا جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چار نے 35 کے مقابلے 26 پوائنٹس ٹرافی اپنے نام کی ۔ سکواش فائنل میں مزمل نے عثمان کو دو ایک سے جونیئر میں احمد نے ابرار کو شکست دی ، ٹیبل ٹینس فائنل میں اسفندیار نے زریاب کوہرایا ، جبکہ باکسنگ میں اسرار نے یوسف کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔