تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / والی بال : دس اپریل سے لاہور میں منعقدہ نیشنل سینئر والی بال چیمپئن شپ قبائلی اضلاع کے ٹرائلز 16 مارچ کو منعقد ہونگے ۔

والی بال : دس اپریل سے لاہور میں منعقدہ نیشنل سینئر والی بال چیمپئن شپ قبائلی اضلاع کے ٹرائلز 16 مارچ کو منعقد ہونگے ۔

پشاور ۔ 14 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) لاہور میں منعقدہ نیشنل سینئر والی بال چیمپئن شپ کیلئے قبائلی اضلاع(فاٹا) والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قبائلی اضلاع ٹیم کیلئے ٹرائلز 16 مارچ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے ، قبائلی اضلاع( فاٹا) والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خورشید اقبال کے مطابق ٹرائلز سہ پہر دو بجے سے شروع ہونگے ٹرائلز کوالیفائیڈ کوچزسجاد احمد ،بشیر احمد ، ایوب خان ، وقار احمد کے زیرنگرانی لئے جائینگے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ دو عدد تصاویر اور ڈومیسائل ضرور ہمراہ لائیں ۔ چیمپئن شپ میں دس اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی ۔