تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / کورنگی اسپورٹس کمیپلکس پر تعمیراتی کمپنی کا قبضہ،موذی امراض پھیلنے کا خطرہ کھیل کے میدانوں پر قبضہ کرنے والے صحت مند معاشرے کے قیام کے دشمن ہیں ۔عالم علی

کورنگی اسپورٹس کمیپلکس پر تعمیراتی کمپنی کا قبضہ،موذی امراض پھیلنے کا خطرہ کھیل کے میدانوں پر قبضہ کرنے والے صحت مند معاشرے کے قیام کے دشمن ہیں ۔عالم علی

کراچی ۔ 14 مارچ 2019 ( اسپورٹس ورلڈ نیوز) کورنگی اسپورٹس کمپلکس پر تعمیراتی کمپنی کا قبضہ اور موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ،کھیل کے میدانوں پر قبضہ کرنے والے صحت مند معاشرے کے دشمن ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ،دی جی رینجرز کورنگی اسپورٹس کمپلیکس سے تعمیراتی کمپنی کے قبضے کا فوری نوٹس لیں اور قبضہ ختم کراکر علاقہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا حصول یقینی بنا ئیں یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی نے جے ون ایریا کورنگی نمبر5 کے علاقہ معززین سے دوران گفتگو کہی ،انہوں نے بتایا کہ اس قسم کی تعمیراتی کمپنیاں جس میں سیمنٹ اور دیگر مضرِ صحت کیمیکل استعمال ہوتے ہیں اور رہائشی علاقوں میں نہیں بلکہ آبادیوں سے دور بنائے جاتے ہیں،عالم علی نے حکومت سندھ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں تعمیراتی کمپنی کا بنانا،انسانی حقوق کی حلاف ورزی ہے لہذا اس کو فوری طور پر کہیں اور منتقل کیا جائے ورنہ ہم عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔عالم علی نے متعلقہ حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ کورنگی اسپورٹس کمپلیکس سے قبضہ فوری ختم کرائیں ۔