تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / ٓٓآل پاکستان نیشنل بنک فٹبال ٹورنامنٹ ،حبیب کے گول کے بدولت سوئی سدرن گئس کی ٹیم ٹاپ ایٹ میں نشست کنفرم کرسکی

ٓٓآل پاکستان نیشنل بنک فٹبال ٹورنامنٹ ،حبیب کے گول کے بدولت سوئی سدرن گئس کی ٹیم ٹاپ ایٹ میں نشست کنفرم کرسکی

کراچی ۔ 14 مارچ 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کالونی اسپورٹس فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے آل پاکستان نیشنل بنک فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کالونی اسپورٹس ملیر کے سبزہ زار اسٹیڈیم میں گروپ بی کے آخری لیگ میچ میں سوئی سدرن گئس نے ریئیل ہدہ کوئٹہ کو 0-1سے شکست دے کر کواٹرفائنل میں سیٹ کنفرم کرلی سوئی سدرن گئس چھ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد گروپ کو دو میچز میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کا سامنہ کرنا پڑا چھ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد گروپ چمپیئن کا اعزاز حاصل کیااسی گروپ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن کے ساتھ کواٹر فائنل میں جگہ بنائی سوئی سدرن گئس اور ریئیل ہدہ کوئٹہ کے درمیاں سخت اور سنسنی خیز مقابلہ رہا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا میچ کے مہمان خصوصی طارق لطفی سابقہ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم اور سوئی سدرن گئس ٹیم کے کوچ تھے جس کا وقفے کے دوراں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ عبیداللہ خان سیکٹری ایسٹ ، شمیم سوئی سدرن گئس اسسٹنٹ کوچ اجمل خٹک ، امیر خان اور ضمیرالسلام بھی موجود تھے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف کئی خطرناک حملے کئے سوئی گئس کے اسٹرائیکروں کو گول کرنے کے زیادہ مواقع ملے لیکن جلد بازی اور غلط فنشنگ کی وجہ سے گول کرنے میں ناکام نظر آئے ،ریئیل ہدہ کوئٹہ کے ڈیفنڈر نے گول ایریا میں خطرناک فاؤل کھیلنے پر ریفری جاوید بنگش نے سوئی سدرن گئس کے ٹیم کو پنالٹی ککس ایوارڈ دی جس کا حبیب نے 84 ویں منٹ میں بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دیکھائی ریفری کے فائنل وسل پر حبیب کے گول کے بدولت سوئی سدرن گئس نے کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ،ریفریز جاوید بنگش ،عبدالرؤف ،آصف خان ،ذولفقار علی میچ کمشنر اسحاق عثمان تھے