تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / زون ٹو ’اے‘ ڈویثرن لیگ‘ احمر بن ناصر اور نور ولی کے مابین 168رنز کی رفاقت داؤد اسپورٹس نے الرحمن سی سی کو 140رنز سے ناکام کیا‘جنید نعیم اور ثناء اﷲ کے 3,3شکار

زون ٹو ’اے‘ ڈویثرن لیگ‘ احمر بن ناصر اور نور ولی کے مابین 168رنز کی رفاقت داؤد اسپورٹس نے الرحمن سی سی کو 140رنز سے ناکام کیا‘جنید نعیم اور ثناء اﷲ کے 3,3شکار

کراچی ۔ 14 مارچ 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) احمر بن ناصر اور نور ولی کی شاندار سنچریوں نے داؤد اسپورٹس کو کے سی سی اے زونII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں الرحمن سی سی کیخلاف 140رنز سے سرخرو کردیا۔ احمر بن ناصر نے 104رنز اور نور ولی نے 100رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 168رنز کی شراکت داری قائم کی۔ جنید نعیم اور ثناء اﷲ نے 3,3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ کے سبزہ زار پر داؤد اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35اوورز میں2 وکٹوں پر 272رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ احمر بن ناصر نے مرشد نواب کے ہمراہ پہلی وکٹ پر 58رنز جوڑے۔ مرشد نواب 23رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر نور ولی اور احمر بن ناصر نے 168رنز اسکور کئے۔ احمر بن ناصر 104رنز بنا کر پویلین لوٹے انہوں نے 75گیندوں کا سامنا کیا۔ نورولی 77گیندوں پر 100رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد شہزاد اور وسیم آفریدی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔جوابی اننگز میں الرحمن سی سی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے حصول میں مکمل طور پر ناکام رہی اور 24.5اوورز کا سامنا کرکے 132رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فیصل اور محمد شہزاد 23,23رنز اور خضر ارشد22رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے ۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ثناء اﷲ نے 17رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ جنید نعیم نے اتنی ہی وکٹیں 39رنز کے عوض اڑائیں۔ محمد اویس اور عبدالبصیر نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔محمد شکیل اور محمد ریحان نے ایمپائرنگ کی ذمہ داری نبھائی۔