تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ٹگ واریئرز کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ عائشہ ارم

سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ٹگ واریئرز کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ عائشہ ارم

حیدرآباد -14 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز )”سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ٹگ واریئرز کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے مین ویمن کھلاڑی ملکی و بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرکے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔”ان خیالات کا اظہار حیدرآباد ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی سیکریٹری جنرل عائشہ ارم نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت سے حیدرآباد کے عہدیداران و اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، سیکریٹری جنرل پرویز احمد شیخ و ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے عہدیداران محی الدین شیخ، ظہیرالدین،عمران خان، سید عدنان، ریما شیخ، نشاط خان پر مشتمل وفد کے ہمراہ بات چیت میں کہی۔انہوں نے کہا کہ یہ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی ہی کاوشیں ہیں کہ اسکولز و کالجز کے اسپورٹس پروگرامز، محکمہ کھیل کے کیلینڈر، پاکستان بورڈز کی چیمپیئن شپس و گالا, سندھ گیمز اور اب سندھ کالج گیمز میں ٹگ آف وار کھیل ایک مقبول ترین کھیل کی صورت میں شامل ہے اور پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل جمیل احمد راناکے تعاون و کوششوں سے پاکستان ٹیم نے تیرہویں ایشین اور چوتھی سائوتھ ایشین چیمپیئن شپس سری لنکا میں پاکستان نے شرکت کی اور میڈلز جیتے جس میں سندھ کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کارکردگی مثالی تھی۔ حیدرآباد اولمپک سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے اس ضمن میں سندھ ٹگ آف وار ایسوسی کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ سمیت تمام عہدیداران کی کاوشوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ خرم رفیع صدیقی نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کےانعقاد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کی یوم پاکستان کی مناسبت سے حیدرآباد ڈویژن میں بھی ٹگ آف وار سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔احمد علی راجپوت نے کھیلوں کی ترقی کے لیئے اقدامات کرنے پر حیدرآباد سمیت تمام ڈویژنل اولمپک کمیٹیز کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈویژنز میں یوم پاکستان ٹورنامینٹس و نمائشی میچز کا انعقاد کیا جائے