تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / جرمن کلب شالکے چیمپئنز لیگ مقابلوں سے خارج مانچسٹر سٹی نے شالکے کو 7-0 سے بڑی شکست دی ، یْووَینٹس ٹیْورین بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جرمن کلب شالکے چیمپئنز لیگ مقابلوں سے خارج مانچسٹر سٹی نے شالکے کو 7-0 سے بڑی شکست دی ، یْووَینٹس ٹیْورین بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

برلن ۔ 14 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز)جرمنی میں بنڈس لیگا کی ایک بڑی فٹ بال ٹیم شالکے چیمپئنز لیگ مقابلوں سے خارج ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم مانچسٹر سٹی کیخلاف اپنے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں شالکے کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے مانچسٹر سٹی کے خلاف اپنا پہلا پری کوارٹر فائنل میچ بھی شالکے دو کے مقابلے میں تین گول سے ہار گئی تھی۔ گزشتہ رات ہونے والے میچوں کے بعد مانچسٹر سٹی اور اٹلی کی فرسٹ ڈو یژن لیگ کی ٹیم یْووَینٹس ٹیْورین بھی چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔