تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / سپینش فٹبالر کارلوس پویول پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے خواہشمند اس سے پہلے رونالڈینو،کاکا اورفیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرزبھی پاکستان آچکے ہیں

سپینش فٹبالر کارلوس پویول پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے خواہشمند اس سے پہلے رونالڈینو،کاکا اورفیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرزبھی پاکستان آچکے ہیں

کراچی ۔۔ 14 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) ورلڈ سوکر سٹارز پروگرام کے سلسلے میں سابق سپینش فٹبالر اور بہترین دفاعی پلیئر کارلوس پویول 16مارچ کو کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ڈولمین مال میں سجائی جانیوالی ایک تقریب میں شرکت کے دوران مداحوں سے ملاقات بھی کریں گے۔بارسلونا کے 40سالہ سابق کپتان نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے جو ان کی پاکستان آمد کو مزید کارآمد بنا دیگی۔خیال رہے کہ کارلوس پیول فٹ بال سے عملی طور پر ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ وہ اپنے پورے کریئر میں بارسلونا سے جڑے رہے اور انہیں اپنے دور میں دنیا کے بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں سے ایک مانا جاتا تھا۔کارلوس پیول کو ساتھی کھلاڑی ان کے شاندار کھیل اور عزم کے باعث چٹان کہتے تھے اور انہوں نے بارسلونا کے علاوہ سپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کی۔وہ 2010 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ہسپانوی ٹیم کا بھی حصہ تھے جبکہ 2004 سے 2014 میں ریٹائرمنٹ تک بارسلونا کے کپتان رہے اور کلب کی جانب سے 593 میچ کھیلے۔بارسلونا نے کارلوس پیول کی قیادت میں 6 لالیگا، 3 چمپیئنز ٹرافی سمیت 20 بڑے ٹائٹل جیت لیے تھے۔واضح رہے اس سے پہلے مایہ ناز برازیلین فٹ بالررونالڈینو،برازیل ہی کے ریکارڈو کاکا اورپرتگال فٹبال ٹیم کے سابق کپتان لوئیس فیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرزبھی پاکستان آچکے ہیں۔سپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی سٹار کھلاڑی نیکولس انیلکا 5 مارچ کو اسلام آباد آئے تھے جہاں انہوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کی تھی اور پاکستان میں فٹ بال کی بہتری کے حوالے سے 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔