تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019کا افتتاح ہو گیا،ایو نٹ میں شرکت کے لئے پاکستان کا122رکنی دستہ رونق لاکھانی کی قیادت میں یو اے ای پہنچ گیا

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019کا افتتاح ہو گیا،ایو نٹ میں شرکت کے لئے پاکستان کا122رکنی دستہ رونق لاکھانی کی قیادت میں یو اے ای پہنچ گیا

ابو ظہبی ۔ 14 مارچ 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019 کا افتتاح ہوگیا، ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان کا 122 رکنی دستہ جس میں 92 اتھلیٹس. 27کوچز۔2آفیشلز اور 1ڈاکٹرشامل ہیںیو اے ای پہنچ گیا ہے ۔پاکستانی دستہ نہ کھیلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔

پاکستانی اتھلیٹس 21مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں جن دس کھیلوں میں حصہ لیں گے ان میں اتھلیٹکس میں بارہ کھلاڑی(چھ مرد اور چھ خواتین اتھلیٹس)۔ باسکٹ بال میں بیس کھلاڑی (دس مرد اور دس خواتین کھلاڑی) ۔ بیڈمنٹن میں دو کھلاڑی (ایک مرد اور ایک خاتون)۔سائیکلینگ میں دس کھلاڑی (چھ مرد اور چار خواتین )۔فٹسال فائیو اے سائیڈ میں سولہ کھلاڑی (آٹھ مر اور آٹھ ہی خواتین کھلاڑی)۔فٹبال سیون اے سائیڈ میں دس کھلاڑی (تمام مرد)۔

پاور لفٹنگ میں چارکھلاڑی(تمام مرد)۔سوئمنگ میں چار کھلاڑی (دو مرد اور دو خواتین )۔ٹیبل ٹینس چار کھلاڑی (دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی)۔ٹینس چھ کھلاڑی (چار مرد اور خواتین) شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستانی دستہ کی قیادت رونق لاکھانی کر رہی ہیں جنکہ انکی معاونت اسمہ حسن۔دانیال علوی کر رہے ہیں۔