تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ریسلینگ / ریسلنگ : ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈاگ کے نام سے مشہور معروف ریسلر رومن رینز کینسر جیسے موذی مرض سے صحت یاب ہوکر رنگ میں واپس آگئے

ریسلنگ : ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈاگ کے نام سے مشہور معروف ریسلر رومن رینز کینسر جیسے موذی مرض سے صحت یاب ہوکر رنگ میں واپس آگئے

لاس اینجلس -16 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈاگ کے نام سے مشہور معروف ریسلر رومن رینز کینسر جیسے موذی مرض سے صحت یاب ہوکر رنگ میں واپس آئے اور اپنی ٹیم دی شیلڈ کو جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای فاسٹ لین مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں ٹرپل تھریٹ میچ میں رومن رینز، سیتھ رولنز، ڈین ایمبروز کا مقابلہ ڈریو میکن ٹائر، بوبی لیشلے اور بیرن کوربن سے ہوا۔ دی شیلڈ ٹیم نے اپنے حریف ڈریو میکن ٹائر، بوبی لیشلے اور بیرن کوربن کو شکست سے دوچار کیا، شائقین کی جانب سے رومن رینز کی واپسی کو خوب سراہا گیا ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے رومن رینز کی واپسی کے ساتھ ہی ایونٹ کی رونق لوٹ آئی ہے۔